ایک روزہ قومی کانفرنس"جامعات میں اردو تحقیق وتنقید ؛ عصری رجحانات ، مسائل و امکانات"
شعبہ اردو زبان و ادب، نمل کی جانب سے اردو تحقیق و تنقید کو جامعات میں فروغ دینے، معاصر منظر نامے سے آگاہی، معیار کو بلند کرنے اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد 20 دسمبر 2022 ء کو کیا گیا۔کانفرنس کے مہمانانِ خصوصی ایچ ای سی سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر: ڈاکٹر شائستہ سہیل کلیدی خطبہ ,ڈاکٹر نجیبہ عارف اور مہمان اعزازڈاکٹر عبدالعزیز ساحر تھے۔