International Mother Tongue Day: Seminar, Faculty of Languages, Islamabad.
مادری زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے مادری زبانوں کی ترویج، مشکلات اور امکانات کے تناظر میں سیمینار اقبال ہال، ابن رشد بلاک، نمل میں 21 فروری 2023 کو ڈین فیکلٹی آف لینگویجز کی زیر صدارت منعقد ہوا ، سیمینار میں مہمان مقررین ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد ، پروفیسر منیر فیاض اور پروفیسر جمیل اصغر جامی نے مادری زبانوں کی ترویج میں مشکلات اور امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے فکر انگیز نکات اٹھائے ، سیمینار کے اختتام پر مقررین نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے۔ سیمینار میں فیکلٹی آف لینگویجز کے تمام شعبہ جات سے اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔