Orientation Session
مورخہ 13فروری 2023ء کو صبح 10بجے بی ایس اردو اور بی ایس بریجنگ اردو کے طلبا سلام بلاک ہال سے شعبہ اردو میں پہنچے ۔ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ظفر احمد صاحب نے ان طلبا کو بی ایس اردو اور بی ایس بریجنگ اردو کے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس ملٹی میڈیا سیشن میں کل 15نئے طلبا نے شرکت کی ۔ انھیں شعبہ اردو ، اساتذہ ، نصابی اور ہم نصابی سر گرمیوں نیز تخلیقی و تحقیقی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔اس کے بعد کو پروگرام آرڈینیٹر صاحب نے طلبا کو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور حصوں کا دورہ کروایا۔