تربیت اُساتذہ پروگرام

نمل کی پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرام کےنصاب،تدریس،جانچ اورتحقیقی مراحل کی ترمیم شدہ پالیسی 2023سے   شعبہ اردوکےاساتذہ کرام ،طلبہ اورریسرچ اسکالرزکومتعارف کرانے کے لیےتربیتِ اساتذہ پروگرام کےتحت 2 اکتوبر 2024بروزپیرایک روزہ   ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا.مذکورہ ورکشاپ میں سابق ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹرمستفیض احمدعلوی کو مہمان مقرر کے طورپرمدعو کیاگیاجنھوں نےشعبہ اردوکےاساتذہ کرام کو موضوع کے حوالے سے روشناس کرایا ۔اس  تعارفی سیشن کی صدارت ڈین فیکلٹی آف لینگویجز نے کی جبکہ فیکلٹی آف لینگویجز کےدیگرشعبہ جات کے اساتذہ کرام نے بھی پروگرام میں بھرپور شرکت کی.