تعارفی نشست۔ وسط ایشیائی ممالک میں اردو زبان و ادب کی ترویج (قازقستان کے تناظر میں)
12 /اپریل 2023ء کو شعبہ اردو زبان و ادب، نمل نے ایک تعارفی نشست کا اہتمام کیا جس میں قازقستان سے آئے مہمانوں محترمہ چنار کانافیوہ اور محترمہ نازیرکےجاربو سینو وا جن کا تعلق الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی،قازقستان سے تھا کو دعوت دی گئی ۔ اس نشست کی صدارت ڈاکٹر جمیل اصغر جامی نے کی ۔ صدر شعبہ ا ردو ڈاکٹر فوزیہ اسلم نے نمل کے شعبہ اردو اور پاکستان میں ہونے والے تحقیقی اور ادبی کاموں کا تعارف پیش کیا۔ اسی طرح قازقستان سے آئے مہمانوں نے قازقستان میں شعبہ اردو سے اور وہاں پر جاری تحقیقی کاموں کا تعارف پیش کیا۔