اردو خطاطی مقابلہ اور ورکشاپ
پروگرام 15مارچ،2022ء کو صبح 10:30بجے کانفرنس روم ،رومی بلاک میں منعقد ہوا۔اس پروگرام کی صدارت پروریکٹرریسرچ جناب محمد زبیر غوری صاحب نے کی۔نمل پنڈی کیمپس، لاہورکیمپس،ملتان کیمپس اور مین کیمپس سمیت 15 بہترین خطاط بچوں کو مقابلے کے لیے منتخَب کیا گیا۔منصفین میں عالمی شہرت یافتہ خطاط محمد اشرف ہیرا کو مدعو کیا گیا جن کی معاونت کے لیے صدرشعبۂ پاکستانی زبانیں ڈاکٹر عابد حسین سیال اور استادشعبۂ اردو عثمان غنی رعدؔ کی خدمات حاصل کی گئیں۔