Events

Dec 09

بین الشعبہ جاتی ذولسانی تقریری مقابلہ

East Campus

شعبہ اردو نے مورخہ 9دسمبر 2022ء کو بین الشعبہ جاتی ذولسانی تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا ۔مختلف شعبوں سے چالیس کے قریب مقررین نے آذیشن دیا جن میں سےمقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ کا انتخاب کیا گیا۔پرو ریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز بطور مہمان خصوصی اور  ڈین ٖفیکلٹی اف لینگویجز  جناب جمیل اصغر جامی صاحب  اس پروگرام کی صدارت کی۔محمد عامر نے پہلی ، محمد خزائمہ نے دوسری اور محمد عبید الرحمٰن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

Read more

Dec 20

ایک روزہ قومی کانفرنس"جامعات میں اردو تحقیق وتنقید ؛ عصری رجحانات ، مسائل و امکانات"

East Campus

شعبہ اردو زبان و ادب، نمل کی جانب سے اردو تحقیق و تنقید کو جامعات میں فروغ دینے، معاصر منظر نامے سے آگاہی،   معیار کو بلند کرنے اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد 20 دسمبر 2022 ء کو کیا گیا۔کانفرنس کے مہمانانِ خصوصی  ایچ ای سی سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر: ڈاکٹر شائستہ سہیل کلیدی خطبہ ,ڈاکٹر نجیبہ عارف  اور مہمان  اعزازڈاکٹر عبدالعزیز ساحر تھے۔    

Read more

Feb 21

International Mother Tongue Day: Seminar, Faculty of Languages, Islamabad.

East Campus

مادری زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے مادری زبانوں کی ترویج، مشکلات اور امکانات کے تناظر میں سیمینار  اقبال ہال، ابن رشد بلاک، نمل میں 21 فروری 2023 کو ڈین فیکلٹی آف لینگویجز کی زیر صدارت منعقد ہوا ، سیمینار میں مہمان مقررین ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد ، پروفیسر منیر فیاض اور پروفیسر جمیل اصغر جامی نے مادری زبانوں کی ترویج میں مشکلات اور امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے فکر انگیز نکات اٹھائے ، سیمینار کے اختتام پر مقررین نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے۔ سیمینار میں فیکلٹی آف لینگویجز کے تمام شعبہ جات سے اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Read more

Mar 07

کتاب میلہ

East Campus

شعبہ اردو زبان و ادب، نمل کے زیر اہتمام  6، 7 اور 8مارچ 2023 ء کو نمل میں کتاب میلے کا انعقاد ہوا۔ جس میں تقریباً 25 سرکاری اور غیر سرکاری  مختلف اشاعتی اداروں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے تھے۔  کتاب میلے کا افتتاح ریکٹر نمل نے کیا

Read more

Jul 10

ایک روزہ بین الا قوامی سیمینار۔آن لائن (وسط ایشیائی ممالک میں اردو زبان و ادب کی ترویج (ازبکستا ن کے تناظر میں)

East Campus

10 مارچ 2023ء کو شعبہ اردو زبان و ادب کی جانب سے ایک روزہ آن لائن سیمینار کا انعقاد ہوا  جس کا مقصد وسط ایشیائی ممالک میں اردو زبان و ادب کی ترویج کا جائزہ  ازبکستا ن کے تنا ظر میں لینا  مقصود تھا۔   سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت  قاری محمد حیان نے کی۔جس کے بعد  پاکستان اور ازبکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔  ڈاکٹر نعیم مظہر نے افتتاحی کلمات پیش کیے اور صدر شعبہ اردو ڈاکٹر فوزیہ اسلم نے  شعبے کا تعارف پیش کیا اس کے بعد ازبکستان سے مقررین نے جو آن لائن موجود تھے انہوں نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شعبہ اردو ازبکستان میں اردو کی صورتحال کے متعلق اہم معلومات بہم پہچائی۔

Read more

Apr 12

تعارفی نشست۔ وسط ایشیائی ممالک میں اردو زبان و ادب کی ترویج (قازقستان کے تناظر میں)

East Campus

12 /اپریل 2023ء کو شعبہ اردو زبان و ادب، نمل نے ایک تعارفی نشست  کا اہتمام کیا جس میں قازقستان سے آئے مہمانوں  محترمہ چنار کانافیوہ اور  محترمہ نازیرکےجاربو سینو وا  جن کا تعلق الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی،قازقستان سے تھا  کو دعوت دی گئی ۔ اس نشست کی صدارت  ڈاکٹر جمیل اصغر جامی نے کی  ۔ صدر شعبہ ا ردو ڈاکٹر فوزیہ اسلم  نے نمل کے شعبہ اردو اور پاکستان میں ہونے والے تحقیقی اور ادبی کاموں کا تعارف پیش کیا۔ اسی طرح قازقستان سے آئے مہمانوں نے قازقستان میں  شعبہ اردو سے  اور وہاں پر جاری تحقیقی کاموں کا تعارف پیش کیا۔

Read more

Mar 22

بین الشعبہ جاتی مقابلہ غزل گائیکی

East Campus

بین الشعبہ جاتی غزل گا ئیکی حسبِ سابق 22مارچ 2023ء  کو منعقد کی گئی  جوکہ ایک کامیاب پروگرام رہا۔ اس  پروگرام میں یونیورسٹی کے تقریباً ہر شعبے سے طلبا نے آڈیشن دیا جس کے بعد پندرہ طلبا کو گائیکی کے لیے منتخب کیا گیا ۔ اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر  ڈاکٹر محمد زبیر صاحب (پروریکٹر ریسرچ) نمل نے شرکت کی ۔منصفین کرام میں جناب ڈاکٹر مستفیض احمد علوی (صدر شعبہ ، علوم اسلامیہ )، ڈاکٹر عابد حسین سیال ( صدر شعبہ پاکستانی زبانیں) اور محترم اقدس ہاشمی ( نامور غزل گائیک) نے شرکت کی۔اس مقابلے میں   شعبہ ماس کمیونیکیشن کے وقارجارج نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

Read more

May 23

آل پاکستان ذولسانی مباحثہ(عنوانِ سحر 1)

East Campus

آل پاکستان ذو لسانی مباحثہ مورخہ23مئی 2023ء کو منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے  پنتالیس  جامعات کے چھیاسی مقررین نے شرکت کی۔ ریکٹر نمل  میجر جنرل محمد جعفر ہلال امتیاز(ملٹری) (ریٹائرڈ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اوردیگر مہمانان میں ڈی جی نمل برگیڈئر سید نادر اعلی اور ڈین ٖفیکلٹی آف لینگویجز  جناب جمیل اصغر جامی صاحب   شامل تھے۔انگریزی ججز میں جناب اویس،  جناب زیشان فرید اورجناب ظفر وسیم شامل تھے۔اردو ججز میں جناب کفیل رانا، جناب ثاقب جہاں اور اُسامہ  خواجہ شامل تھے۔ 

Read more

Feb 13

Orientation Session

East Campus

مورخہ 13فروری 2023ء کو صبح  10بجے بی ایس اردو اور بی ایس بریجنگ اردو کے طلبا سلام بلاک ہال سے شعبہ اردو میں پہنچے ۔ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ظفر احمد صاحب نے ان طلبا کو بی ایس اردو اور بی ایس بریجنگ اردو کے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس ملٹی میڈیا سیشن میں کل 15نئے طلبا نے شرکت کی ۔ انھیں شعبہ اردو ، اساتذہ ، نصابی اور ہم نصابی سر گرمیوں  نیز تخلیقی و تحقیقی  تفصیلات سے آگاہ  کیا گیا ۔ آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔اس کے بعد کو پروگرام  آرڈینیٹر صاحب نے طلبا کو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور حصوں کا دورہ کروایا۔

Read more

Jun 05

FYP Selection at National Aerospace Science and Technology Park (NASTP) for Collaboration

East Campus

Electrical Engineering Department please to announce that Mr. Taha Khan and his group, student of BE-Electrical Engineering NUML Islamabad, their Final year project has been selected at National Aerospace Science and Technology Park (NASTP) to work with them.

Read more