آل پاکستان ذولسانی مباحثہ(عنوانِ سحر 1)
آل پاکستان ذو لسانی مباحثہ مورخہ23مئی 2023ء کو منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے پنتالیس جامعات کے چھیاسی مقررین نے شرکت کی۔ ریکٹر نمل میجر جنرل محمد جعفر ہلال امتیاز(ملٹری) (ریٹائرڈ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اوردیگر مہمانان میں ڈی جی نمل برگیڈئر سید نادر اعلی اور ڈین ٖفیکلٹی آف لینگویجز جناب جمیل اصغر جامی صاحب شامل تھے۔انگریزی ججز میں جناب اویس، جناب زیشان فرید اورجناب ظفر وسیم شامل تھے۔اردو ججز میں جناب کفیل رانا، جناب ثاقب جہاں اور اُسامہ خواجہ شامل تھے۔