ایک روزہ قومی کانفرنس"جامعات میں اردو تحقیق وتنقید ؛ عصری رجحانات ، مسائل و امکانات
ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد 20 دسمبر 2022 ء کو کیا گیا۔ اس میں ملک بھر سے مختلف جامعات کے اساتذہ اور سکالرز نے شرکت کی اور اردو تحقیق و تنقید کے عصری رجحانات، مسائل اور امکانات سے متعلق مقالے پیش کیے۔ کانفرنس کے مہمانانِ خصوصی ایچ ای سی سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر: ڈاکٹر شائستہ سہیل کلیدی خطبہ ,ڈاکٹر نجیبہ عارف اور مہمان اعزازڈاکٹر عبدالعزیز ساحر تھے۔ کانفرنس بیک وقت تین علمی نشستوں پر مشتمل تھی۔ (بمقام: سلام بلاک، کنفیوشس ہال ابن خلدون بلاک اور اقبال ہال، ابن رشد بلاک،نمل)