شعبہ اردو زبان و ادب کے زیر اہتمام 20 فروری 2024 منگل کو ایک روزہ قومی کانفرنس بعنوان " عالم گیریت کے تناظر میں مادری زبانوں کے کثیر لسانی و ثقافتی مضمرات" کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی اجلاس ریکٹر صاحب ، علمی نشست ڈی جی صاحب جبکہ اختتامی اجلاس ڈین فیکلٹی آف لینگویجز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبد العزیز ساحر ، علمی نشست میں معروف ادبی نقاد و فکشن نگار جناب حمید شاہد اور مہمان اعزاز ادارہ فروغ قومی زبان سے پروفیسر ڈاکٹر راشد حمید جبکہ اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی ادارہ فروغ قومی زبان کے صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر اور مہمان اعزاز اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈی جی جناب عاصم بٹ تھے۔ تینوں اجلاسوں میں پاکستان کی دیگر جامعات سے مدعو مہمان مقررین نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مذکورہ کانفرنس میں نمل کے علاؤہ دیگر جامعات سے تشریف لائے اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔