ایک روزہ سیمینار بعنوان اردوتنقید کے معاصر نظری رجحانات، مباحث، اور مسائل

Posted on: March 11, 2024

شعبہ اردو میں ایک روزہ سیمینار بعنوان تنقید کے نظری رجحانات، مباحث، اور مسائل 11مارچ 2024ءکو  منعقد ہوا۔سیمینار ڈین فیکلٹی آف لینگویجزکی زیر صدارت منعقدہوا جبکہ نظامت کےفرائض صدرشعبہ اردونےانجام دیے۔  سیمینار میں مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹرقاسم یعقوب تھے جو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ آپ ایک مشہور نقاد، شاعر اورمدیر بھی ہیں۔ اس سیمینار میں ایم فل اورپی ایچ ڈی کے طلبہ و طالبات  اورشعبے کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔سیمینار کےاختتام پر سوال جواب کا سیشن ہوا جس نے سیمینار کی افادیت میں اضافہ کیا۔