شعبہ اردو نمل اورالفارابی یونیورسٹی ، قازقستان کے باہم اشتراک سے5دسمبر2023 کو ایک روزہ آن لائن ورکشاپ بعنوان قازقستان اور پاکستان: ثقافتی و تاریخی روابط کاانعقادکیاگیا جس میں قازقستان اور پاکستان کے ثقافتی اور تاریخی تعلقات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئ۔ اس ورکشاپ کا مقصد مستقبل کے تعاون کے لیے نمل یونیورسٹی اور فارابی یونیورسٹی کے درمیان دو طرفہ ہم آہنگی کو بڑھانا تھا۔ اس ورکشاپ میں شعبہ اردو کے بی ایس اردو ۔ ساتویں سمسٹر کے طلبہ نے شرکت کی ۔ورکشاپ کے انعقاد کی ذمےداری نمل کی جانب سے شعبہ اردوکےاستاد ڈاکٹرنعیم مظہر نےانجام دی جبکہ ورکشاپ ڈین فیکلٹی آف لینگویجز کی زیرصدارت منعقدہوئی۔