شعبہ اردو زبان و ادب کے زیرِ اہتمام 21 نومبر 2024,صبح 10 بجے کلام اقبال گائیکی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر اطہر قسیم ( شاعر،استاد،براڈ کاسٹر) اور عثمان رئیس احمد (موسیقار ،گیت نگار،گلو کار ) نے منصفین کے فرائض سر انجام دیے۔مقابلے کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے اور مہمان منصفین کو اعزازی شیلڈز دی گئیں ۔