نمل جشنِ بہاراں کے سلسلے میں منعقدہ میلے میں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی کے تمام شعبوں نے شرکت کی۔بیرونی منصفین میں ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد اورسر اسامہ کوکب نے اپنے فرائض نبھائے اور اندروانی منصف کے طور پر جناب الیاس بابر اعوان نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت جناب پروفیسر مستفیض علوی نے فرمائی۔مقابلے میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا ۔جب کہ شعبۂ اردو کی ٹیم فاتح قرار پائی۔