شعبہ اردو میں ہر سال کی طرح اس سال بھی تین روزہ کتاب میلے کا انعقاد جشن بہاراں کے تحت22 تا 24 اپریل 2024ء کیا گیا ۔جس میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ناشرین نےکتابوں کے اسٹال لگائے۔کتاب میلا کامقصد طلبہ میں مطالعے کے ذوق و شوق کی بیداری تھا نیز اساتذہ اور طلبہ کوایک مرکز پر ہر نوع کی علمی، ادبی، تعلیمی، نصابی اورعمومی موضوعات پر مبنی کتب کی فراہمی تھا۔کتاب میلے کے مہمانِ خصوصی جناب ریکٹر نمل ۔میجر جنرل شاہد محمود کیانی (ر)، ہلال امتیاز ملٹری تھے ۔پروگرام کا افتتاح جناب ریکٹر ،نمل نے کیا جبکہ میلے میں نہ صرف نمل بلکہ جڑواں شہروں کی دیگرجامعات سے اساتذہ کرام اورطلبہ نے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ کتاب میلے کے اختتام پر اسٹال لگانے والے ناشرین اورپبلشرز کونمل انتظامیہ کی جانب سے تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔