نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ،اسلام آباد میں ۱۴ تا ۱۸ مارچ ۲۰۲۲کے دوران ہفتہ ِ جشن ِ بہاراں منایا گیا۔اس ہفتے میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات نے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا۔ شعبہ اردو کی طرف سے دیگر کئی تقریبات کے ساتھ ۱۴ سے ۱۶ مارچ تک تین روزہ نمل کتاب میلے کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس کتاب میلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے معروف پبلشرز نے بائیس(۲۲) سٹالزکی رجسٹریشن کرائی۔ ہر سٹال کی رجسٹریشن فیس مبلغ چھ ہزار روپے رکھی گئی تھی۔اس کتاب میلے میں تین سرکاری اداروں کے سٹالز بلا معاوضہ لگائے گئے جن میں ادارہ برائے فروغ ِ قومی زبان، اکادمی ادبیات ِ پاکستان اور نیشنل بک فاؤنڈیشن شامل تھے۔