شعبہ اردو میں 7 جون 2024 کو جامعہ الازہر ، مصر کے شعبہ اردو سے اسسٹنٹ پروفیسر ، جناب عثمان عبد الناصر نمل کے شعبہ اردو زبان و ادب کے اساتذہ کرام سے ملاقات کےلیے نمل تشریف لائے۔ ملاقات میں ڈین فیکلٹی آف لینگویجزنےبطورخاص شرکت کی اور دونوں جامعات کے درمیان علمی، تحقیقی و تعلیمی روابط کی استواری کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیالات کیاگیا۔پروگرام کے اختتام پرشعبہ اردوکے تحقیقی جریدے"دریافت" کےمدیرنے غیرملکی مہمان کوتازہ شمارہ پیش کیانیز ڈین فیکلٹی آف لینگویجزنے نمل کی اعزازی شیلڈ بطوریادگارمحترم مہمان کودی جبکہ عثمان عبدالناصر نےمصر کےحوالےسےتصویربطور تحفہ پیش کی۔